66

پاکپتن: غیر ملکی ایجنسیاں سادہ اور کم علم عوام کو فرقہ واریت اور دیگر ایشوز پر لڑا کر ملک کو کمزور کرنے پر تلی ہیں. حکیم لطف اللہ

پاکپتن (پیر علی مجتبی سے) سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے کیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں سادہ اور کم علم عوام کو فرقہ واریت اور دیگر ایشوز پر لڑا کر ملک کو کمزور کرنے پر تلی ہیں ان ایجنسیوں کے ہاتھوں کھیلنے والے شرپسندوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے.

حال ہی میں سانحہ موٹروے واقعات کو ہی لے لیں مختلف ملک دشمن عناصر اس واقعہ کو ہوا دے کر ملک کو بدنام کررہے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں میٹرک تک امتحانات نہیں لیے جاتے بلکہ طالب علموں کی شخصیت کی تعمیر کی جاتی ہے ابتدائی تعلیم بچوں کو پی ایچ ڈی لیول کے اسا تذ ہ پڑھاتے ہیں ان ممالک میں سب سے مشکل جاب استاد کی ہوتی ہے قوی ضرورت ہے ہم اپنے تعلیمی اداروں کو تربیت کے مراکز بنائیں سر عام سزا ئے موت اس مسئلے کا حل نہیں پورے معاشرے کو سدھارنے کی ضرورت ہے ماں باپ اپنے بچوں کو وقت دیں انکے ساتھ کھل کر بات کریں بچے بھی اپنے مسائل والدین کو شیئر کریں قوموں کی تربیت ماؤں کی گود سے شروع ہوتی ہے نمبروں کی دوڑ نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ہمارے ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں تعلیمی اداروں سے ڈاکٹرز انجینئرز وکلاء پروفیسرزسائنسدان بن رہے ہیں اور انسان ناپید ہوتے جارہے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں ان تعلیمی اداروں سے انسان اور لیڈر بنائے جاتے ہیں ہمارے والدین اور اساتذہ کو تعلیم کیساتھ تربیت پر زور دینے کی اشد ضرورت ہے انسان کی فطری چیزوں کو نصاب کا حصہ بنانا ہوگاعلماء کرام مشائخ عظام دین کی اصل روح عوام تک پہنچائیں فرقہ وار یت سے باہر آئیں میلاد مصطفی عاشورہ محرم اسوۃء حُسینی سیرت النبی سے عوام کو روشناس کروایا جائے وطن عزیز کو اس وقت بہترین اداروں اور ان میں بہترین انسانوں کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں