44

پاکپتن: ایک استاد کا اپنے طالب علم پر ادب سکھانے تعلیم دینے اور اچھا انسان بنانے سے بڑھ کر کوئی احسان نہیں ہے، پیر علی مجتبی چشتی، ضلعی صدر انٹرنیشنل چشتی اتحاد

پاکپتن (بیورورپورٹ) انٹرنیشنل چشتی اتحاد کے ضلعی صدر پیر علی مجتبیٰ چشتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سنجیدہ حلقے اساتذہ کو عزت کا مقام دیتے ہیں، کسی بھی ملک میں تعلیم و تربیت کا موجد استاد ہوتا ہے جو فرد کا کردار بہتر کرتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

انہوں نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عالمی یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے. اساتذہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں معیار تعلیم کے لئے اساتذہ کی خدمات قابل تحسین ہیں. معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا اہم کردار ہے پوری دنیا میں اساتذہ کو خاص مقام دیا جاتا ہے. انہوں نے مذید کہا کہ اسلام میں اساتذہ کے حقوق بڑھ چرھ کر بیان کئے ہیں ایک استاد کا اپنے طالب علم پر ادب سکھانے تعلیم دینے اور اچھا انسان بنانے سے بڑھ کر کوئی احسان نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں