26

پاکپتن: چھوٹا کنبہ ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے،ڈاکٹر اطہر اقبال سی ای او ھیلتھ

پاکپتن (بیورورپورٹ) چھوٹا کنبہ ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے بے ہنگم آبادی کا اضافہ بہت سے مسائل کو جنم دے رہا ہے آبادی کو کنٹرول کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے ضلعی ٹیکنیکل کمیٹی پاپولیشن کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آ فیسر بہبود آبادی محمد لطیف بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر محمد اقبال بھٹی ڈی ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر مجیب ڈپٹی ڈی او پاپولیشن احمد صہیب، الطاف حسین رقیہ زمان ودیگر افسران نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ آ فیسر بہبود آبادی محمد لطیف بھٹی نے پالولیشن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی اور کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں اور چھوٹے کنبے کی افادیت اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہی دی جارہی رہی ہے. چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے کہا کہ مختلف مقامات پر آبادی کو کنترول کرنے کیلئے آگاہی او رسیمینارز منعقد کروائے جائیں تاکہ لوگوں کو اس کی افادیت معلوم ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں