19

ساہیوال: آلودہ پانی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے، چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آلودہ پانی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے جس سے ہیپا ٹائٹس جیسی خطر ناک بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

انہوں نے مذید کہا کہ ضرورت اس امر کی ھے کہ صاف پانی ہر آدمی تک پہنچایا جائے،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے ایک جامع پروگرام پر عملدر آمد کیا جا رہا ہے تاکہ انسانی صحت کو لا حق خطرات کو کم کیا جا سکے -انہوں نے یہ بات نواحی گاؤں 38/12-Lمیں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی – انہوں نے کہا کہ دنیا بھرکے ممالک پانی کی شدید کمی کا شکار ہو رہے ہیں اور ہمیں بھی چاہیے کہ صاف پانی کے ضیاع کو روکیں اور اسے مستقبل کی ضروریات پورا کرنے کے لئے محفوظ کریں -انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو سالہ دور حکومت میں ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کی کوششیں کی گئیں اور آج ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو ا ہے،بر آمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں واضح کمی ہوئی ہے -انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ دورس اصلاحات کے اس عمل میں حکومت کا ساتھ دیں تا کہ پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے-

بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور رائے علی نواز ہسپتال چیچہ وطنی بھی گئے اور ہسپتال کے بورڈ اجلاس کی صدارت کی -انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو مزید طبی سہولیات خصوصا ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے – انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں – اجلاس میں ہسپتال کے سالانہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی اور اسے چیچہ وطنی کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی میں ایک سنگ میل قرار دیا – گورنر پنجاب تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز خاں کی رہائش گاہ بھی گئے اور مختلف نمائندہ وفود سے ملاقات کی – انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دیں اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں -انہوں نے مقامی قائدین کو ہدایت کی کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں جن پر مشکل معاشی حالات کے باوجود عمل کیا جا رھا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں