85

پاکپتن: پودے لگانے کی مہم ہماری اجتماعی کاوشوں سے کامیاب ہو سکتی ہے، حکیم مقبول احمد

پاکپتن (وقارفرید جگنو سے) مطب المسعود بہرام پور کے چیف ایگزیکٹو حکیم مقبول احمد نے کہا ہے کہ پودے لگانے کی مہم ہماری اجتماعی کاوشوں سے کامیاب ہو سکتی ہے.

انہوں نے مذید کہا کہ وطن عزیز کا ہر شہری اس مہم کی کامیابی کیلئے کوشاں ر ہے اور وطن عزیز کا مستقبل بھی شجرکاری سے وابستہ ہے. اپنی آنے والی نسلوں کوایک خوشگوار اور صاف ستھری فضاء فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے درخت اورپودے لگانے کی مہم چلانا انتہائی اہم ہے شجر کاری آنیوالے وقتوں کیلئے بہترین سرمایہ کاری ہے ہمیں آنیوالی نسلوں کو ایک صحت مند، سرسبز وشاداب صاف پاکستان دینا ہے جس کیلئے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے اور درخت لگانے کی مہم کو کامیاب بنانا ہے پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے جڑاہوا ہے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری مہم میں ہر شخص کو اپنا موثر کردار اداکرنا چاہیے، ہر پاکستانی اپنے بچوں اور والدین کے نام کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال بھی کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں