59

ساہیوال: معاشرے کی تعمیر وترقی کیلئے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے ہمارے ہیروہیں. بابربشیر، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنربابربشیرنے کہاہے کہ معاشرے کی تعمیر وترقی کیلئے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے ہمارے ہیروہیں. ان کی شبانہ روزخدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا-

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترکے منٹگمری میٹنگ ہال میں کوروناوباء،محرم الحرام اورعیدمیلادالنبیﷺ پر بہترین خدمات سرانجام دینے والی مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کوتعریفی اسناددیتے ہوئے کیا.

جس کااہتمام نیویارک چیمبرآف سمال بزنس کارپوریشن یوایس اے پاکستان چیپٹرکے بانی سید علمدارحسین شاہ کی طرف سے کیاگیاتھا-اس موقع پر فاؤنڈرسیدعلمدارحسین شاہ نے نیویارک چیمبرکے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا-انہوں نے کہاکہ نیویارک چیمبر2018میں قائم کیاگیااور گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنیویارک چیمبرپنجاب چیپٹرکے اعزازی صدرہیں -ڈپٹی کمشنربابربشیرنے امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے قومی رضاکاراورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی خدمات کوسراہااور فاؤنڈرنیویارک چیمبرسیدعلمدارحسین شاہ کے ہمراہ ان میں تعریفی اسنادتقسیم کیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں