22

ساہیوال: ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے میکنیزم ترتیب دے دیا ہے، بابر بشیر ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے میکنیزم ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت گرداوری، فرد کے اجراء، نام درستگی اور حد براری کے مسائل فوری حل ہونگے- ریونیو افسران ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہ کر مسائل کو موقع پر بھی حل کریں گے- وہ یہاں اپنے دفتر میں محکمہ ریونیو سے متعلق کھلی کچہری میں سائلین سے خطاب کر رہے تھے- اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق،اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور اور ریونیو افسران بھی موجود تھے- کھلی کچہری میں 17افراد نے اپنی شکایات پیش کیں جن کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کر کے ایک ہفتے میں عملدر آمد رپورٹ طلب کر لی ہے- زیادہ تر شکایات کا تعلق گرداوری کی درستگی، فرد کے اجراء، عملدر آمد رجسٹری، حد براری اور درستگی نام وغیرہ سے متعلق تھی- ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے فردا فردا تمام شکایات سنیں اور انہیں متعلقہ ریونیو افسر کو مارک کیں- انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام تر درخواستوں پر ہمدردانہ غور کریں اور سائلین کی داد رسی کو یقینی بنائیں-

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں