24

ساہیوال؛ یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ پیپر تیار کرنے کی تربیت سے متعلق سیمینار کا انعقاد.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ پیپر تیار کرنے کی تربیت سے متعلق سیمینار کا انعقاد.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تفصیلات کے مطابق سیمینار میں یونیورسٹی کے 27فکیلٹی ممبران نے شرکت کی جنہیں تحقیقی مضامین لکھنے سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کی گئی -تفصیلات کے مطابق سوشل سائنسز کے مضامین میں ریسرچ پیپر لکھنے کی رہنمائی کے لئے خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس کا اہتمام شعبہ او آر آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے کیا تھا-سیمینار میں یونیورسٹی کے سوشل سائنسز کے مضامین انگلش، اکنامکس، سائیکالوجی اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے 27سے زائد اساتذہ نے شرکت کی -شعبہ انگلش کے لیکچرر محمد عمران نے شرکاء کوریسرچ پیپر کی تیاری میں رہنمائی دی تا کہ انہیں دنیا کے ریسرچ جنرنلز میں چھپوایا جا سکے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ او آر آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر وارث علی نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر افضل کے وژن کے مطابق یونیورسٹی میں تحقیق کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ یونیورسٹی آف ساہیوال کو بھی ورلڈ رینکنگ میں شامل کرایا جا سکے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں