42

ساہیوال: عملے کی طرف سے خراب طرز عمل کی شکایت پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔ محمد ارم ایاز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

ساہیوال (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارم ایاز نے عدالتی عملے پر زور دیا ہے کہ وہ دیانت داری اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں اور سائلین سے نرم دلی سے مخاطب ہوں-

عملے کی طرف سے خراب طرز عمل کی شکایت پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات سول اور سیشن کورٹس کر دورے کے دوران عدالتی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی- انہوں نے کہا کہ آپ ایک اچھے ادارے کے ملازم ہیں اور آپ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے- آپ ہمارے دست بازو ہیں اور اگر ہمارے بازو کمزور ہوں گے تو ہم بھی اپنے آپ کو کمزور سمجھیں گے- آپ کے جائز مسائل کے حل کے لئے میری عدالت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے- انہوں نے مزید کہا کہ آپ مجھے اپنا والد، بھائی سمجھیں اور بھائی کی نصیحت کو ہمیشہ یاد رکھین- انہوں نے خبردار کیا کہ عدالتی امور میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، آپ رزق کے پیچھے نہ بھاگیں جو آپ کے مقدر میں لکھا ہے وہ آپ کو مل کر ہی رہے گا- انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنے کام کے دوران حسن و اخلاق کا مظاہرہ کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں