56

پاکپتن: ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے، ڈاکٹر احتشام مظہر

پاکپتن (نصراللہ جوئیہ سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر احتشام مظہر نے کہا ہے کہ ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے گھر کی چھتوں اور دیگر سامان میں بارش کے پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں ہم بطور ذمہ دار شہر ی اپنا کردار اد کر کے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کی کارگردگی سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کے دوران ریسکیو 1122 پاکپتن نے عرس بابا فریدپر آنیوالے زائرین کیلئے مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپس لگائے جن کے ذریعے 216مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی، 5 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا، محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس کو بھی میڈیکل کور دیا گیا. جس کے دوران 358عزاداروں کو فرسٹ ایڈ دی گئی 8 کو ہسپتال شفٹ کیا. اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک و دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا. ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو افسران اہلکاروں کے جذبہ اور کارگردگی کو سراہا. محرم الحرام کے دوران جانفشانی سے ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکو ماہانہ کارگردگی پر بریفنگ دیتے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 18974کالز موصول ہوئیں جن میں صرف1020 ایمرجنسی کالز تھیں جسکے نتیجے میں 1716 افراد متاثر ہوئے 792 افراد کو موقع پر ابتدائی امداد دی گئی 890افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا 34 موقع پر جاں بحق ہو گئے روڈ ٹریفک حادثات میں 4 میڈیکل ایمرجنسییزمیں 24ڈوبنے کا 1 دیگر ایمرجنسیز میں 5 افراد جاں بحق ہوئے گزشتہ ماہ میں 343حادثات 425 میڈیکل ایمرجنسیزآگ لگنے کے 11واقعات لڑائی جھگڑے کے 47ڈوبنے کے 2 جبکہ 191 دیگر ایمرجنسیز تھی تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو1122 پاکپتن نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم 7منٹ کو برقرار رکھا 327 مریضوں کو بہترطبی سہولتوں کے حصول کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا گیااجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احتشام مظہر نے لوگوں سے اپیل کی کہ برسات کے موسم میں الیکٹرک پولز،لٹکتی تاروں اور برقی آلات سے دور رہیں تاکہ قیمتی جانوں کو کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچایا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں