44

پاکپتن: معاشرہ کی اصلاح کے لیے عارف ممتاز بودلہ کا کردار قابل رشک ہے. سماجی حلقے

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) نمبر دار اتحاد پاکپتن کے صدر او رسینئر صحافی میاں عارف ممتاز بودلہ کی جانب سے سینئر پولیس افسران، سینئر صحافیوں اور عمائدین شہر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا.

عشائیہ میں ایس ڈی پی او محمد اکرام خان بلوچ، صدر پریس کلب پاکپتن وقارفرید جگنو، سرپرست اعلیٰ پریس کلب پاکپتن میاں شاہ عالم بولہ، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، ایس ایچ او تھانہ صدر اعجاز احمد کلیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی جہانزیب وٹو، اپوزیشن لیڈر رانا مہران اکبر، سید وارث علی شاہ، سینئر صحافی افتخار احمد بھٹی، حیدر علی شہزاد تحریک اینٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹو، نمبر داران اختر خان بلوچ، پیر نذیر بودلہ، مہر زوالفقار، سمیت مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مقامی سابق منشیات فروش فاروق احمد بودلہ نے بھرے مجمع میں حلف دیا کہ اس نے جرائم کی دنیا کو چھوڑ دیا ہے اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے محنت مزدوری کرنے لگا ہے وہ اپنی سابق زندگی پر شرمندہ اور پشیمان ہے جس پر ڈی ایس پی اکرام خان بلوچ سمیت تمام شرکاء نے اظہار تشکر کیا اور اسے سیدھے راستے پر لانے پر تقریب کی میزبان میاں عارف ممتاز بودلہ کو خراج تحسین پیش کیا. اکرام خان بلوچ نے کہا کہ اس طرح مختلف مکاتب فکر کے لوگ جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں تو یہ دنیا بھی کسی جنت سے کم نہیں. شرکاء نے بہترین عشائیہ پر اور نیکی کا کام کرنے پر میاں عارف ممتاز بودلہ کے کردار کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں