19

پاکپتن: روزہ رکھنے سے جسم میں قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے. راو اسلام شریفی

پاکپتن (بیورورپورٹ) دارلکفالت یتیم خانہ کے مہتمم اور ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری راؤاسلام شریفی نے کہا ہے کہ روزہ رکھنے یا فاقہ کشی سے جسم میں قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے. جس سے کرونا و دیگر جان لیوا وائرسز سے بچا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے سے وز ن کو کم کرنے کیساتھ دیگر بیشمار فوائد ہیں روزہ رکھنے سے جسم میں ایک خاص مالیکیول پیدا ہوتا ہے جو رگوں اور شریانوں کے بڑھاپے کو روک کر انھیں دیر تک جوان رکھتا ہے بڑھاپے کے عمل کو روکنے اور قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے روزہ کو معمول بنائیں ٹھنڈے پانی کولڈڈرنکس دیگر فالتو غذائیں کھانے سے پرہیز کریں اس لئے روزہ اور فاقے کی افادیت کو جانتے ہوئے کم کھانے روزوں کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں فرضی اور نفلی روزے لازمی رکھیں اپنی زندگی کو خوبصورت،صحتمند،توانائی، قوت مدافعت سے بھرپور رہنے اور بڑھاپے کے عمل کو روکنے(ہمیشہ جوان رہنے)کیلئے اس سے اچھا اور کوئی عمل نہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں