82

پاکپتن: بابا فرید ستلج پل کے دونوں اطراف کی سڑک بنانے کے لئے جلد اے پی سی بلائی جا رہی ہے، میاں عبدالرحمن وٹؤ.

پاکپتن (بیورورپورٹ) بابا فرید ستلج پل کے دونوں اطراف کی سڑک بنانے کے لئے جلد اے پی سی بلائی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انجمن آ ڑھتیاں غلہ منڈی کے سابق صدرتحریک اینٹی کرپشن کے بانی کسان راہنما میاں عبدالرحمن وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ پاکپتن سے منچن آ باد بہاولنگر سڑک اور بابافرید ستلج پل پاکپتن کی معاشی شہ رگ ہے اس دوراہ سڑک کی تعمیرپاکپتن بہاولنگر اور منچن آ باد کی معاشی راہ کھل جائے گی، مگر سابق اور موجودہ تمام حکومتیں صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ تین سے چار دن کے اندر پریس کلب پاکپتن میں اے پی سی بلائی جا رہی ہے جس میں پاکپتن کی تمام تر شخصیات مکاتب فکر اس کا لائحہ عمل بنائیں گے اور مشاورت کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں