46

پاکپتن: با اثر شخص نے سرکاری سکول کی بلڈنگ مسمار کرکے ملبہ فروخت کردیا. اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) پرائمری گرلز سکول بستی غلام قادرکی تمام عمارت مسمار کر کے ملبہ فروخت کردیا سائل کی وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل.

تفصیلات کے مطابق محمد شعبان نے تحریری درخواست دی کہ موضع جوآیا مل میں محمد طفیل ولد اللہ وسایا نے اپنا ملکیتی رقبہ تعدادی ایک کنال محکمہ تعلیم کو ٹرانسفر کر دیا اور اس رقبہ کا انتقال بحق محکمہ تعلیم ہو گیا، سائل اور سائل کے بھائیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رقبہ میں سکول کے لیے کچی بلڈنگ تیار کروادی اور گورنمنٹ نے بھی دو پختہ باتھ روم تعمیر کروا دیئے. اس رقبہ پر گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول بستی غلام قادر کے نام سے پڑھائی کا آغاز ہوا. اس سکول میں بچیاں عرصہ پانچ سال تک تعلیم حاصل کرتی رہی ہیں. اب با اثر مبارک علی نامی شخص نے اپنے با اثر ہونے کی وجہ سے سکول کی تمام بلڈنگ مسمار کرکے سارا ملبہ اور ایک قیمتی کیکر کا درخت بھی فروخت کر دیا ہے. محمد شعبان نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں