38

ساہیوال: میں ایمانداری سے کام کرتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا. کوچ محمد زاہد، قومی کرکٹ.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ فاسٹ باؤلر سابق نامور کرکٹر محمد زاہد نے کہاہے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے باؤلرز کی کوچنگ کرتے ہوئے پوری قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور کھلاڑیوں کی باؤلنگ کو مزید نکھار کر ان کو ٹارگٹ حاصل کرنے کی ترغیب دیں گے۔ وہ یہاں ساہیوال میں معروف کرکٹر عمران ادریس چوہدری کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈاکٹر ممتاز‘سابق ڈپٹی میئر چوہدری ساجد نعیم ہیپی‘ حافظ سعد نسیم‘ قاری ضیاء الرحمن بٹ‘ رانا ظفر احمد‘نصرا للہ بھٹی اور تنویر کتڑا بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ کوچ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سیریزسے قبل پلاننگ کے ساتھ باؤلرز کی تربیت کرے تاکہ ہدف کا تعاقب کیا جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں باؤلرز امیدوں پر پور ے نہیں اترے اور بہتر باؤلنگ نہ ہونے سے ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکا۔ جب باؤلر ز امیدوں پر پور ے نہیں اترتے تو مایوسی ہوتی ہے بہتر پلاننگ اور بہتر کوچنگ کرکے باؤلنگ میں نکھار پیدا کیاجاسکتاہے جبکہ باؤلرز کی طر ف سے دوران تربیت سخت محنت بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں