33

پاکپتن: شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمہ کیخلاف ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی خدمات کا اعتراف.

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ڈی پی او پاکپتن سے الوداعی ملاقات، ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر کو گولڈ میڈل پہنایا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کے تبادلہ کے بعد ان سے الوداعی ملاقات کی اور جرائم کے خاتمہ کے خلاف ان کی کاوشوں کے اعتراف میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے ڈی پی او صاحبزادہ بلال کو گولڈ میڈل پہنایا پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمہ کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ والہانہ اظہار محبت پر پاکپتن کی عوام کا مشکور ہوں عوام کا پیار اور حوصلہ افزائی مزید جدوجہد کی لگن پیدا کرتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں