91

پاکپتن: پنجابی ادب کے امام سید وارث شاہ کی یاد میں جنڈیالہ شیر خان میں 222 ویں سالانہ عرس کی تقریبات.

پاکپتن (ڈاکٹر عبدالرووف سے) پنجابی ادب کے امام سید وارث کی یاد میں جنڈیالہ شیر خان میں 222 ویں سالانہ عرس تقریبات کا انعقاد.

پنجاب آرٹس کونسل لاہور کی جانب سے نامساعد حالات کے باوجود خصوصی تاریخی انتظامات کو قابل تحسین قرار دیا گیا. انجمن وارث شاہ اوروارث شاہ پریس کلب کے صدر ر میاں ذاکر حسین ہانس اور وفد میں شامل دیگر عہدیدران منیر احمد، ریاض احمد بھٹی، مشتاق خان ڈھڈی نے سالانہ تقریب ہیر گائیکی مقابلہ میں شفافیت اور پنجابی ادب میں بے مثال خدمات پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ ایگز یکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل رضوان شریف ڈپٹی ڈائریکٹر مغیث بن عزیز، خادم دربار احسان المالک، یعقوب اور خادم وارثی کی بھر پور خدمات پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے، علاوہ ازیں خادم دربار احسان المالک اور معروف ہیر گائیک و ادبی شخصیت خادم وارثی نے دربار عالیہ میاں ذاکر حسین ہانس کی دستار بندی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں