68

پاکپتن: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یونیورسٹی کا اعلان خوش آ ئند ہے، مظہر فرید وٹو.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یونیورسٹی کا اعلان خوش آ ئندہ ہے پاکپتن کی عوام کا جلد بہت بڑی خوشخبری دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں مظہر فرید وٹو نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری کے دوران بابا فریدالدین مسعود گنج شکرکا اعلان کیا جو کہ خوش آ ئند ہے اور میری درینہ خواہشات میں یونیورسٹی کا قیام بھی ایک بڑی خواہش ہے، اس حوالہ سے بابافرید یونیورسٹی بناو موومنٹ کا کردار بھی بہت اہم ہے. انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2020ئ میں ہی پاکپتن کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو بڑی خوش خبری دیں گے، میرا پیپر ورک آ خری مراحل میں ہے چند روز قبل اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزارے وہ کام صرف پاکپتن کی نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور اعلیٰ تعلیم کے لئے ہی تھا انہوں نے کہا کہ پاکپتن میں ترقی کے دروازے کھلنے لگے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں