107

پاکپتن: عظیم روحانی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے 778 ویں عرس کی تقریبات کا آغاذ کردیا گیا.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ اور پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر کے 778 ویں پندرہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا.

گذشتہ روز تقریبات کے آغاز کے موقع پر دربار کے سجادہ نشین نے زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات بھی تقسیم کیے دربار بابا فرید کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے دیوان احمد مسعود چشتی اور حامد مودود مسعود چشتی کے ہمراہ صدیوں سے جاری روایتی رسومات کو ادا کرتے ہوئے 778 ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریب کا آغاز کیا. اس موقع پر ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر ایس ڈی پی او اکرام خان بلوچ بھی موجود تھے تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی کورونا وباء کے خاتمہ اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں رواں سال کورونا وباء کے پیش نظر دربار پر عرس کی تقریبات کو انتہائی محدود رکھا گیا ہے، دوسرے شہروں سے آنیوالے زائرین کو عرس تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، عرس کے موقع پر پاکپتن پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں