64

پاکپتن: حضرت بابا فرید گنج شکررحمتہ اللہ کی شخصیت سے اس خطے میں اسلام کی شمع منور ہوئی، پیر علی مجتبی چشتی، ضلعی صدرانٹرنیشنل چشتی اتحاد.

پاکپتن(بیورورپورٹ) انٹرنیشنل چشتی اتحاد کے ضلعی صدر پیر علی مجتبیٰ چشتی نے کہا ہے کہ حضر ت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒنے اپنے حسن سلوک کے زریعے اس خطہ میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کواحاطہ اسلام میں داخل کیا.

انہوں نے مذید کہا کہ مذہب کبھی بھی تلوار کی نوک پر نہیں بلکہ محبت اخلاقیات روداری بھائی چارے اور ایک دوسرے سے باہمی تعلقات، آہنی ارادوں سے مضبوط ہوں تو پھیلتا ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے حضر ت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے 778عرس مبارک کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت بابا فرید تجلیات کا محور تھے ان کی شخصیت سے اس خطے میں اسلام کی شمع منور ہوئی تمام مذاہب کے لوگ حضرت بابا فرید سے دلی لگاؤ رکھتے ہوئے آستانے پر حاضری دیتے ہیں. انہوں نے بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر تعلیمات کو عام کیا جائے، پنجاب کے خطے کا فلسفہ شاعری ہے اور حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کو اس خطے کا پنجابی کا پہلا شاعر ہو نے کا عزاز حا صل ہے، حضرت بابا فرید کی تعلیمات معاشرے کو امن کا گہوراہ بنانے اور امن وآتشی کے پیغام کو پھلانے کیلئے بنیادی کر دار ادا کرتی ہیں جس پر ہر فر کو عملی طور پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دنیا و آخرت میں سرخروئی حا صل کر سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں