50

پاکپتن: پلانٹ فار پاکستان مہم سرسبزو شاداب پاکستان کی بنیاد ہے، ڈاکٹڑ عبدالکریم

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آ فیسر ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان مہم سرسبزو شاداب پاکستان کی بنیاد ہے، سبزے سے لہلہاتا پاکستان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا درینہ خواب ہے جسکی تکمیل کیلئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا سفر کامیابی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن ہائیر سیکنڈری سکول 37ایس پی روڑ پاکپتن میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے بعد خطاب کرتے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسو سی ایشن حکیم لطف اللہ سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ریاض ارشد خان نیازی صدر پریس کلب پاکپتن وقارفرید جگنوصدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی پرنسپل گور نمنٹ سپیشل ایجو کیشن ہائیر سیکنڈری سکول عائشہ آ فتاب نے بھی پودے لگائے اور خطاب بھی کیا مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسو سی ایشن حکیم لطف اللہ نے کہا کہ شجر کاری مہم میں حصہ لیں اورعوام بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر پودے لگائیں میڈیا اس قومی مہم کو بہترین انداز میں اجاگر کرتے ہوئے عوام تک شجر کاری کی اہمیت سے واقفیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ریاض ارشد خان نیازی نے کہا معاشرے کا ہر فرد اس مہم میں اپنا مخصوص کردار ادا کرتے ہوئے کثیر تعدا د میں شجر کاری کر ے سرسبز و شاداب پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وہ دیرینہ خواب ہے اور ملک کے کونے کونے میں کثیر تعداد میں پودے لگائے جارہے ہیں اس لیے ہم سب پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مہم کے تحت معاشرے کا ہر فرد اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اس شجر کاری میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں