46

پاکپتن: صدر بار ایسوسی ایشن شہزاد منیر بھٹی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہیں. ڈاکٹر شاہد چشتی، حکیم لطف اللہ

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد منیر بھٹی ایڈوکیٹ اور سابق جنرل سیکرٹری چوہدری غلام مصطفی ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد وصدر انجمن فلاح مریضاں پاکپتن ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے ڈسٹرکٹ بار پاکپتن میں عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ بھی موجود تھے. اس موقع پر بار میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں منظور ہونے والی متفقہ قرار داد جس میں کہا گیا کہ ہم ملزمان کی گرفتاری اور ان کو قرار واقعی سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے. کی بھی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ سماجی تنظیمات اور شہری بار ایسوسی ایشن کے اس مطالبہ کے ساتھ ہیں اور مکمل تعان کا یقین دلاتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں