114

پاکپتن: متحدہ عرب امارات جیسے ممالک مسلمانوں کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی سے مقررین کا خطاب.

پاکپتن (علی مجتبی چشتی سے) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسرائیل کو تسلیم کرنے پر متحدہ عرب امارات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا انیس الرحمن، سٹی پاکپتن امیرلطیف انور، سٹی جنرل سیکرٹری ساجد لطیف مانیکا نے کی ریلی جماعت اسلامی کے دفتر کچہری روڑ سے نکالی گئی ریلی گرین ٹاؤن، چراغ کالونی اور کچہری روڑ سے ہوتی ہوئی واپس جماعت اسلامی کے دفتر اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے. مقررین جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا انیس الرحمن، سٹی پاکپتن امیرلطیف انور سٹی جنرل سیکرٹری ساجد لطیف مانیکا نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جیسے ممالک مسلمانوں کی جڑیں کاٹ رہے ہیں یہ اپنے مفاد کی خاطر مسلمانوں کے قاتلوں کے ساتھ کٹھ جوڑ کر رہے ہیں دنیا بھر تمام ممالک کو ان کا بائیکا ٹ کرنا چایئے مقررین نے کہا کہ پوری دنیا پر حکومت کرنے والے مسلمان اس وقت کمپسری کی زندگی گزار رہے ہیں وقت کی ضرورت ہے کہ اسلامی بلاک بننا چایئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں