34

پاکپتن: اپنے مذہبی وقومی تہواروں کو جوش و خروش اور تجدید عہد کرتے ہوئے منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے. ڈاکٹر شاہد چشتی

پاکپتن (بیورورپورٹ) جشن آ زادی کی ریلیوں کا سلسلہ جاری پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، اتحاد بین المسلمین اورآل پاکستان چشتی اتحاد کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی. ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد و صدرانجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، اتحاد بین المسلمین کے سر پرست اعلیٰ مولانا سردار علی سردار اور انٹرنیشنل چشتی اتحاد کے ضلعی صدر پیر علی مجتبیٰ چشتی نے کی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکاء پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر کی آ زادی کے حق میں نعرہ بازی کی ریلی مسجد اہلحدیث نیو ریلوے پھاٹک سے شروع ہوئے اور مختلف مقامات کا چکر لگا کر واپس مسجد اہلحدیث پر ختم ہوئی پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور وطن عزیز کو معرض وجود میں لانے کے لیے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فرموش ہیں مولانا سردار علی سردارنے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہمیں کلیدی کردار ادا کرناچاہیے پیر علی مجتبیٰ چشتی، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ اپنے مذہبی وقومی تہواروں کو جوش و خروش اور تجدید عہد کرتے ہوئے منانا زندہ اور غیور قوموں کا شیوہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں