113

پاکپتن: انٹر نیشنل چشتی اتحاد کے زیر انتظام بابا فرید کانفرنس کا انعقاد.

پاکپتن (علی مجتبی چشتی سے) حضرت بابا فرید مسعود گنجشکر رحمت اللہ عیلیہ کے عرس مبارک کے موقع پر انٹرنیشنل چشتی اتحاد آئی سی آئی کے زیر انتظام پریس کلب پاکپتن میں بابا فرید کانفرنس پیغام امن کے موضوع پر منعقد کی گئی.

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انٹرنیشنل چشتی اتحاد پیر شاہد علی چشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حضرت بابا فرید کی تعلیمات معاشرے کو امن کا گہوراہ بنانے اور امن وآتشی کے پیغام کو پھیلانے کیلئے بنیادی کر دار ادا کرتی ہیں جس پر ہر فرد کو عملی طور پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ دنیا و آخرت میں سرخروئی حا صل کر سکے.

بابا فرید کانفرنس سے مرکزی صدر انٹر نیشنل چشتی اتحاد پیر رفعت عباس چشتی نے کہا کہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی تعلیمات کو عام کیا جائے. معروف سکالر خالد مسعود نے کہا کہ پنجاب کے خطے کا فلسفہ شاعری ہے اور حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کو اس خطے کا پنجابی کا پہلا شاعر ہو نے کا عزاز حا صل ہے. ڈاکٹر مظہر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت بابا فرید تجلیات کا محور تھے انکی شخصیت سے اس خطے میں اسلام کی شمع منور ہوئی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہد مرتضٰی چشتی نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ حضرت بابا فرید سے دلی لگاؤ رکھتے ہوئے آستانے پر حاضری دیتے ہیں. مقررین نے بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضر ت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒنے اپنے حسن سلوک کے زریعے اس خطہ میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کواحاطہ اسلام میں داخل کیا مذہب کبھی بھی تلوار کی نوک پر نہیں بلکہ محبت اخلاقیات رواداری بھائی چارے ایک دوسرے کے زریعے باہمی تعلقات آہنی ارادوں سے مضبوط ہوں تو پھیلتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں