67

پاکپتن: برصغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کی خدمات سنہری حروف میں درج ہیں. دیوان حامد مودود مسعود چشتی.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) دیوان آ ف پاکپتن زیب آ ستانہ دیوان حامد مودود مسعود چشتی فاروقی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کی خدمات سنہری حروف میں درج ہیں.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

انہوں نے اسلام کی ترقی و ترویج کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی آپ کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر ان گنت غیر مسلم مشرف با اسلام ہوئے، حضر ت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒنے اپنے حسن سلوک کے زریعے اس خطہ میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کواحاطہ اسلام میں داخل کیا. حضرت بابا فرید الد ین مسعود گنج شکر ؒ کی تعلیمات سر چشمہ ہدایت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت بابا فریدالدین ؒکے 778ویں سالانہ عرس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کو اس خطے کا پنجابی کا پہلا شاعر ہو نے کا عزاز حا صل ہے حضرت بابا فرید تجلیات کا محور تھے انکی شخصیت سے اس خطے میں اسلام کی شمع منور ہوئی تمام مذاہب کے لوگ حضرت بابا فرید سے دلی لگاؤ رکھتے ہوئے آستانے پر حاضری دیتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں