73

حویلی لکھا: جشن آزادی یوم تشکر ویوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے. معین خان وٹو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے.

حویلی لکھا (محمد احمد ساجد سے) جشن آزادی یوم تشکر ویوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے ایم این اے میاں معین خان وٹو نے کیا.

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن(پی ایس اے) کے زیر اہتمام حویلی لکھا,ضلع اوکاڑہ میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں چیئرمین قائمہ کمیٹی پاکستان ریلوے قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو, ممبرپنجاب اسمبلی میاں نورالامین ناصر وٹو, سیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ ،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کےسینئر ایگزیکٹوممبر طارق جمال ، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی و دیگر مہمانانِ گرامی کی خصوصی آمد، اس موقع پرطالب علموں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے، مقررین نے نظریہ پاکستان اور تکمیل پاکستان کے لیے کشمیر کی اہمیت پر زور دیا. اس موقع پر مہمان خصوصی میاں معین خان وٹو نے تحریک پاکستان کے کارکن اور معروف شاعر محمد خان چراغ کو اپنی جگہ مہمان خصوصی بنانے کا اعلان کیا جس پر حاضرین بہت سراہا. محمد خان چراغ نے اپنا کلام بھی سنایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں