141

پاکپتن: اسکولز کی بندش کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سراپااحتجاج. ایس او اپیز بنا کر فی الفور اسکولز کھولنے کی اجازت دی جائے. مظاہرین کا مطالبہ

پاکپتن (وقارفرید جگنو سے) اسکولز کی بندش کے خلاف پاکپتن میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی، احتجاجی شرکاء نے مطالبات نہ ماننے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کردیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
اس خبر کی ویڈیورپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

پریس کلب پاکپتن کے باہر پرائیویٹ سکولز ایسویشن کی جانب سے اسکولز کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا شرکاء نے ہاتھوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے،احتجاجی شرکاء سے خطاب کے دوران پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما پیر سعید احمد چشتی، ضلعی صدد غلام حیدر ثاقب ضلعی رہنما جہانگیر وٹو نے کہا کہ وزیر تعلیم کا رویہ نامناسب ہے،منڈیوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کھلنے کے باوجود اسکولز کی بندش قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہا حکومت ایس او پیز کے تحت فوری اسکولز کو کھولنے کا اعلان کرے، شرکاء نے مطالبات نہ ماننے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔احتجاج میں ایسوسی ایشن کے رہنما محمد نعمان تنویر، طارق شاہ، اور اسحاق بدر سمیت سکولز مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں