98

چنیوٹ: یکم کے حوالہ سے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے فری طبی کیمپ کا انعقاد.

چنیوٹ (خصوصی رپورٹ) کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاون کے دوران عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزرشوکت علی آزاد ایڈووکیٹ کی نگرانی میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا. ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کیمپ میں نادار مریضوں کی کثیر تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا اور فری ادویات حاصل کیں. یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پر فری طبی کیمپ کا قیام دراصل مزدور طبقہ کی مشکلات میں کمی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ایک کوشش ہے. اس موقع پر شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تنظیمات اور اداروں کو بھی آگے بڑھ کر مزدوروں کے اس عالمی دن پر چھٹی انجوائے کرنے کے بجائے ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنے کی طرف توجہ دینا ہوگی. کیمپ میں نامور ماہرین طب نے مریضوں کے معائنہ اور ان کے علاج معالجہ کے لیے خدمات سرانجام دیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس طرح کی خدمات کے لیے رضاکارانہ طور پر ہر وقت حاضر ہیں. کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے. اس موقع پر مریضوں نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی اس کاوش کو سراہا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں