102

پاکپتن: عیدالفطر کے موقع پر غریب اور مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے، پیر رحمت علی چشتی

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) عیدالفطر کے موقع پر غریب اور مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے، عید کے موقع پر اور کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے مستحق افراد کو راشن نقدی دینے کے لئے فوری اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار النور فاؤنڈیشن اورالنور گروپ کے چیئر مین معروف سیاسی سماجی شخصیت پیر رحمت علی چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی سفید پوش افراد ہیں جو اپنا سفید پوشی کی وجہ سے لوگوں سے راشن نہیں مانگتے ہمیں ان کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے کئی پیسہ ور افراد بھی سڑکوں پر ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ان کا بھی خیال رکھنا چاہیے جو مستحق افراد کو حق کھا رہے ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی النور فاؤنڈیشن اور النور گروپ کے تمام اراکیں کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے اپنا رضا کارانہ خدمات پیش کرتے ہیں کور ونا سے ڈرنانہیں اس سے لڑنا ہے کر ونا سے گھبرانے کی نہیں احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں