31

پاکپتن: سماجی تنظیم رزق پاکستان 15ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے، حضیفہ احمد

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) سماجی تنظیم رزق پاکستان 15ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی تنظیم رزق پاکستان کے بانی اور سی ای او حضیفہ احمد بانی وسی ایس اوموسیٰ امیر،سی اواو و بانی قاسم جاویدکمیٹی ہیڈ پاکپتن دیوان پیر عمر فرید چشتی نے یہاں پاکپتن میں راشن تقسیم کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ایمرا کے صدر آصف بٹ کے تعاون سے معاشی طور پر کمزور صحافیوں کو بھی راشن تقسیم کیا گیا انہوں نے کہا کہ وہ اب تک لاہور ڈویژن، پشاورڈویژن،کوئٹہ ڈویژن، اسلام آ باد راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں راش تقسیم کر چکے ہیں اور آج پاکپتن میں راشن تقسیم کر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور اسلام آباد سمیت بڑے اضلاع میں ہوٹل پر بچا ہوا صاف کھانا غریب عوام تل منتقل کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہوا ہے جس سے ہزاروں غریب خاندان مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ہمارے مشن میں سپورٹس مین، شوبز، سیاست دان بیوروکریٹس، گلوکار اور اہم شخصیات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ پلان اور تنظیم پورے پاکستان میں بھوک کے خاتمہ کے لئے اپنا کرداراد اکرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں