96

پاکپتن: مناسب ایس او پیز کے تحت سکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے، نعمان تنویر پرنسپل پریمیئر پبلک ہائی اسکول.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) ایس او پیز کے تحت سکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے ان خیالات کا اظہار پریمیئر پبلک ہائی سکول کے پرنسپل نعمان تنویر نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا.

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان بھر کی تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز اور درگاہوں تک کو کھول دیا گیا ہے. اسی طرح کوئی مناسب ایس اوپیز بنا کر پرائیوٹ سکولز کھولنے کی بھی اجازت دی جائے. انہوں نے کہا کہ مسلسل تین ماہ سکول بند رہنے سے معیار تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے. مذید برآں شدید گرمی اور تین ماہ کی چھٹیاں بھی ہونے والی ہیں یہی صورتحال رہی تو تمام تر بچوں کا ایک سال ضائع ہونے کام خدشہ ہے. پریمیئر پبلک ہائی سکول کے پرنسپل نعمان تنویر نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم و دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کے تحت پرائیوٹ سکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ معیار تعلیم بلند رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں