57

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن سماجی خدمت کرنے والی ملک گیر تنظیم نے بریلینٹ پاکستان کو اپنا آفیشل چینل ڈکلیئر کردیا.

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن سماجی خدمت کرنے والی ملک گیر تنظیم ہے۔ اس کی بنیاد 1930 میں نظام سکاوٹس کے نام سے رکھی گئی اس کے پہلے سرپرست اعلی حضرت قائد اعظم محمد علی جناح، پہلے چیف سکاوٹ نواب بہادر یار جنگ اور پہلے صدر سید یاسر حسین جعفری تھے، ڈاکٹر ذاکر حسین (آپ پچھلے دنوں انڈیا کے صدر بھی رہے) کو بھی اس تنظیم کا چیف سکاوٹ رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ویڈیو پیغام کے لیے یہاں کلک کریں

ویڈیو پیغام کے لیے یہاں کلک کریں

قیام پاکستان کے بعد اس تنظیم کو پاکستان سکاوٹس ایسوسی ایشن کے نام سے جان جانے لگا اور قائد اعظم محمد علی جناح بطور چیف اسکاوٹ اس کی قیادت کی۔ ایک مارشل لاء آرڈیننس کے ذریعے جب پاکستان سکاوٹس ایسوسی ایشن کے پورے نظم کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا تو پھر اسے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے نام سے رجسٹرڈ کروالیا گیا۔ اسے حکومت پاکستان کی طرف سے سماجی کارکنان واداروں کی اعلیٰ سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو ایوارڈز دینے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک لیٹر بھی جاری کیا گیاہے۔

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کا دائرہ کار پورا ملک بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر ہے ۔ تنظیم کے موجودہ مرکزی صدر سید عمار حسین جعفری (ریٹائرڈ ایڈیشنل چیف ایف آئی اے) جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ہیں۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں تنظیم کے صوبائی نظم اور پھر ڈویژن اور ضلع وتحصیل سطح پر سینکڑوں یونٹ قائم ہیں اور تنظیم کے کارکن دن رات سماجی خدمت سرانجام دینے میں مصروف رہتے ہیں۔

تنظیم کی کارگزاریوں اور سماجی کاموں کو اجاگر کرنے اور پروگرامز کو نشر کرنےکے لیے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے بریلینٹ پاکستان brilliantpakstan کو بطور آفیشل یوٹیوب چینل ڈکلیئر کرنا ہمارے چینل کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ بریلینٹ پاکستان اعزازی طور پر اور خدمت خلق کے جذبہ سے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے لیے خدمات پیش کرتا رہے گا اس کا کوئی معاوضہ طلب نہیں کرے گا کیونکہ BRILLIANT PAKISTAN اور پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد ایک ہے اور وہ خدمت خلق ، اور سماجی ترقی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں