127

اوکاڑا: پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑا کے ممبران کی تقریب حلف وفاداری کا انعقاد.

اوکاڑا (عبدالمجید شامی سے) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، نواب بہادر یار جنگ اور یاسر حسین جعفری کی قائم کردہ سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے ضلع اوکاڑا کے ممبران وعہدیداران کی تقریب حلف وفاداری کا انعقاد القلم پبلک سکول دیپالپور میں کیا گیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

کروناوائرس کے باعث حفاظتی اقدامات اور سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریب کو انتہائی مختصر کیا گیا. تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ تھے.

اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ایک غیر سیاسی سماجی تنظیم ہے جس کا موٹو خدا کی خوشنودی کا حصول بذریعہ خدمت انسانیت ہے، تنظیم کا کام ملک بھر کے سماجی کارکنان کی تربیت اور سماجی کارکنان کے جذبہ خدمت کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے. قدرتی آفات کے دوران بحالی کے کاموں اور سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لیے حکومت وقت کا ہاتھ بٹانا ہے. تنظیم کے کارکنان سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور بلا سیاسی ، مذہبی تفریق اور رنگ ونسل دکھی انسانیت کی اشک شوئی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے ہیں. پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے ضلع اوکاڑا کے ممبران سے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے حلف لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں