58

“مجرم” ۔۔۔ افسانچہ۔۔. (ہندی سے اردو ترجمہ: قیوم خالد، شکاگو)

تحریر: لکی راجیو( ہندی )
ہندی سے اردو ترجمہ – قیوم خالد (شکاگو – امریکا)-

نیلو مجھے ڈھونٹتے ہوئے سیدھے کمرے میں آگئی ”میں یہ کیا سن رہی ہوں دیدی؟ آپ بہو کو نتن کے پاس بھیج رہی ہو … یہاں رہ تو رہی تھی آرام سے، کچھ کہا سنی ہوگئی کیا؟”
”اس میں اتنا چونکنے کی کیا بات ہے؟ جہاں شوہر رہے، بیوی کو وہیں رہنا چاہئے، وہیں گرہستی بسانی چاہئے …” میں نے کپڑے تہ کرتے ہوئے جواب دیا- آپ کی بات ٹھیک ہے دیدی، لیکن وہاں اس چھوٹے سے گاؤں میں نوکری ہے نتن کی … اور پھر دوسرے، تیسرے دن آتا تو رہتا ہے، کچھ بات تو ہے اچانک ..” اسنے میرے ہاتھ سے کپڑے جھٹک کر میرا چہرہ اوپر کو اٹھایا –
میں نے ایک لمبی سانس لیکر جواب دیا ”آج کل سمیر اپنی بھابھی کا کچھ زیادہ ہی خیال رکھ رہا ہے …” کہتے کہتے مجھے کہیں دور چھک چھک چھک چھک کی آواز سنائی دے رہی تھی ….
نیلو نے عجیب سا منہ بنایا ، ” چھی دیدی ، اس ہلکے پن کی امید مجھے آپ سے نہیں تھی، کیا دیور بھابھی آپس میں بات نہیں کرتے؟ ساتھ گھومتے پھرتے نہیں ہے کیا؟ جیجا جی بھی تو باھرنوکری کرتے تھے، آپ بھی تو ہمیشہ ساس، سسر اور دیوروں کے ساتھ رہا کرتی تھیں اور وہ دیور جنکا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا، کیا نام تھا، ہاں پرکاش! وہ آپ کا کتنا خیال رکھتے تھے، ہے کہ نہیں ؟”
میرے ماضی پر پڑا پردہ ھٹ رہا تھا، جس کے پیچھے میں مجرم بنی کھڑی تھی … گاڑی اور نزدیک آ رہی تھی، چھک چھک چھک چھک…
”ہاں نیلو، وہ میرا بہت خیال رکھتے تھے کیونکہ میں بہت اکیلی تھی، لیکن میں نہیں چاہتی کہ بہو بھی وہی اکیلا پن محسوس کرے، اور …”
”اور… اور کیا دیدی ؟”
” اور میں نہیں چاہتی کہ بہو اپنے دیورمیں وہ خوشیاں، وہ محبت ڈھونڈے، جو اسے اپنے شوہر سے ملنا چاہئے! اور” ٹرین کی آواز بہت تیز چھک چھک چھک چھک کرتی ہوئی نا قابل برداشت ہوتی جارہی تھی…
” دیدی کیا ہورہا ہے آپکو …” نیلو مجھے جھنجھوڑ رہی تھی!
” اور میں نہیں چاہتی کہ تاریخ پھر سے د ہرائی جائے، پھر اس گھر میں اکیلےپن کے چلتے رشتے کے حدود پھلانگیں جائیں…. ” ٹرین چھک چھک چھک چھک کرتی ہوئی پاس آگئی تھی، میں اپنے کان کس کر دبا لئے، ” اور میں نہیں چاہتی کہ جرم کے احساس سے بھرا ہوا ایک اور دیور، پٹریوں پر جاکر لیٹ جائے!”
ہر دن کی طرح آج بھی ٹرین دھڑدھڑاتی ہوئی پرکاش کے اوپر سے نکل گئی تھی … اور میں دونوں ہاتھوں سے کانوں کو ڈھکے ہوئے کانپ رہی تھی
*******
لکی راجیو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں