85

پاکپتن: بابا فرید یونیورسٹی کا قیام فی الفور عمل میں لایا جائے. طاہر فرید صحافی، کالم نگار

پاکپتن (میاں فیصل سے) پاکپتن میں بابا فرید یونیورسٹی کا قیام فی الفور عمل میں لایا جائے، ان خیالات کا اظہار شہر فرید کے معروف صحافی وکالم نگار طاہر فرید نے بریلینٹ فورم میں بابا فرید یونیورسٹی بناو موومنٹ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس خبر کی ویڈیورپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ یہاں سرکاری یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے، یہاں کے بچے بچیاں دوردراز شہروں میں جا کر اعلی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جہاں انہیں رہائش اور دیگر مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے، ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کے لوگ یہاں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکپتن بابا فرید کے نام سے معروف ہے اس لیے ان کے نام سے یہاں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ پاکپتن میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے اوقاف کی وسیع اراضی بھی میسر ہے، صحافی برادری بھی اس ضمن میں بھر پورمطالبہ کرتی ہے کہ یہاں یونیورسٹی کے قیام کے لیے آنے والے بجٹ میں رقم مختص کرکے فوری طور پر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایاجائے.
اس خبر کی ویڈیورپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں