223

پاکپتن: پیر علی مجتبی انٹر نیشنل چشتی اتحاد کے ضلع پاکپتن کے لیے ایڈہاک صدر، پیر رحمت علی چراغ چشتی جنرل سیکرٹری جبکہ پیر ناصر محمود چشتی سیکرٹری فنانس مقرر.

پاکپتن (محمد شاہ چشتی سے) انٹر نیشنل چشتی اتحاد ضلع پاکپتن کے لیے پیر علی مجتبی چشتی بطور ایڈہاک صدر، پیر رحمت علی چراغ چشتی جنرل سیکرٹری جبکہ پیر ناصر محمود چشتی فنانس سیکرٹری انٹر نیشنل چشتی اتحاد ضلع پاکپتن مقرر.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

نٹرنیشنل چشتی اتحاد کا اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی النور ہاؤسنگ سکیم پاکپتن منعقد ہوا. اجلاس کی میزبانی پیر رحمت علی چشتی چیف ایگزیکٹو النور ہاوسنگ سکیم نے کی. تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل چشتی اتحاد ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے تنظیم کے اغراض ومقاصد اورحضور بابا فرید کی تعلیمات کی روشنی مین برادری کے اتحاد کی ضرورت واہمیت پر زور دیا. اجلاس میں چشتی برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برادری کے اتحاد اتفاق اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور بھائی چارے کی ضرورت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا عہد کیا گیا کہ ہم ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے۔ اس ضمن میں تنظیم کے کردار کو سراہا گیا اور طےپایا کہ تمام بھائی انٹرنیشنل چشتی اتحاد کی رکنیت حاصل کریں گے۔ جبکہ تنظیم کو سیاست سے پاک خالص رفاہی تنظیم کی حیثیت میں باہمی مشاورت سے چلایا جائے گا. باہمی مشاورت سے تین رکنی ابتدائی ضلعی باڈی تشکیل دی گئی جس میں پیر علی مجتبی چشتی پاکپتن کو بطور ضلعی صدر۔ پیر رحمت علی چراغ چشتی 19 ایس پی کو ضلعی جنرل سیکرٹری جبکہ پیرناصر محمود چشتی کو فنانس سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی. تینوں احباب مزید ممبرشپ کریں گے اور آئیندہ اجلاس تک اپنی کابینہ کے باقی اراکین تجویز کریں گے جن کی مںظوری آئیندہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے دی جائے گی۔

تمام اکابرین پیر رحمت علی چشتی چیف ایگزیکٹو النو ہاوسنگ اسکیم کی قیادت میں ضلعی تنظیم کی سرپرستی کریں گے. اجلاس میں پیر محمد شاہ چشتی 37 ایس پی، خضر ولی چشتی فیروز پور، محمد احمد چشتی نیب وال، محمد یوسف چشتی فیروز پور، خالد حسین چشتی پاک بحریہ سٹی پاکپتن، عبداللہ چشتی محلہ نوری، پیر علی احمد چشتی محلہ نوری، پیر شرجیل چشتی چیف ایگزیکٹو چشتی ڈیرہ ہوٹل پاکپتن. پیر شوکت محمود چشتی جھجرانوالہ، احمد حسن چشتی پاکپتن، راشد مرتضی چشتی ظفر آباد، پاکپتن . پیر فیروز حمید چشتی چاہ دوہٹہ، احمد حسن چشتی سی ای او کیبل نیٹ ورک، پیر بہادر علی چشتی چک سلامت، پیر شفقت فرید چشتی، چک سلامت، پیر سلیم حیدر چشتی، پیر فاخر حسن چشتی پاکپتن، پیر فیضان چشتی، پاکپتن، پیر سکندر نیاز چشتی، پیر بابر نیاز چشتی، پیر عمران فرید چشتی، پیرمحمد نعمان چشتی ودیگر نے شرکت کی. آخر میں پیر رحمت علی چشتی چیف ایگزیکٹو النور ہاوسنگ اسکیم کی طرف سے پر تکلف عشائیہ دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں