206

پاکپتن: کشمیر بنے گا پاکستان سیمیناروریلی کا گورنمنٹ ہائی اسکول کالونی ایریا میں انعقعاد.

پاکپن (رانا صفدر سے) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے سیمینار و ریلی کا انعقاد گورنمنٹ ہائی اسکول کالونی ایریا میں زیر انتظام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پاکپتن ہوا. سیمینار سے سی ای او ایجوکیشن راجہ طارق محمود، سیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ، صدرپریس کلب وقار فرید جگنو، صدر انجمن فلاح مریضاں و چیف ایڈیٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی و ہیڈ ماسٹر شعبان رضا نے خطاب کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مقررین نے کشمیر کی تاریخ، مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر گفتگو کی، سیمینار میں اساتذہ اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا شبیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محمد اسحاق آسی، ڈسٹرکٹ قائد ہیڈ عبدالمجید خان بلوچ اور فوکل پرسن برائے کشمیر پرنسپل عبدالغنی وٹو بھی موجود تھے.

بعد ازاں ریلی کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ اللہ کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں