163

کراچی: بچوں خاص طور پر بچیوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، اسلام الدین چیئر مین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا فری کیمپ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو.

کراچی (ڈپٹی بیوروچیف فرح دیبا سے) بچوں خاص طور پر بچیوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیوں کہ انہی کے ذریعے ہماری نسل آگے بڑھنی ہوتی ہے. ان خیالات کا اظہار اسلام الدین چیئرمین ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے رضیہ ویلفیئر ٹرسٹ کراچی کے زیر انتظام گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لیاقت آباد، گلبہار کالونی ناظم آباد میں ایک روزہ فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
اس خبر کی ویڈیو روپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں. کیمپ زیر نگرانی ڈاکٹر تسنیم سلطانہ منعقد ہوا جبکہ ڈاکٹر فرح دیبا، ڈاکٹر جمال فاطمہ، ڈاکٹر عابد علی اور ڈاکٹر ٹیپو قیوم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں. کیمپ انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں