205

پاکپتن: اگر ہم نے علم کے حصول میں خلوص کا مظاہرہ کیا توہماری کھوئی ہوئی طاقت و عظمت بھی ہمیں ضرور واپس مل کر رہے گی. راجہ طارق محمود دی ای او ایجوکیشن

پاکپتن (ڈاکٹر رووف سعیدی سے) اگر ہم نے علم کے حصول میں خلوص کا مظاہرہ کیا اور اپنے گم گشتہ خزانہ کو واپس حاصل کرلیا تو ہماری کھوئی ہوئی طاقت و عظمت بھی ہمیں ضرور واپس مل کر رہے گی. ان خیالات کا اظہار سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجہ طارق محمود نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول پاکپتن میں منعقدہ سیمینار و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سیمینار کی صدارت فوکل پرسن برائے یکجہتی کشمیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرنسپل عثمان غنی وٹو نے کی جبکہ مہمان خصوصی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجہ طارق محمود اور مہمان اعزاز رانا شبیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و ڈاکٹر محمد اسحاق آسی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تھے.
اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سیمینار میں فلاحی تنظیم انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی چیف ایڈیٹر بریلینٹ نے میزبانی کے فرائض ادا کئے، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن وسیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، محمد اسحاق آسی اور صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے بھی خطاب کیا اور مسئلہ کشمیر اور اس کے حل حوالہ سے گفتگو کی.

سیمینار میں اساتذہ اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. بعد ازاں ساہیوال روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں