85

عارف والا: حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع مسترد کرکے انتقام کی بدترین مثال قائم کی، رانا ارادت شریف ایم این اے

عارف والا (میاں فیصل سے) رانا ثناءاللہ کے بعد شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی عدالتوں سے ہونے والی ضمانتوں کی وجہ سے حکومت کے جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے، پنجاب حکومت نے میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع مسترد کرکے انتقام کی بدترین مثال قائم کی ہے حکومت فسطائیت کے راستے پر چل پڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کے اتحادی جماتوں کے حکومت کے ساتھ اختلافات کی آگ لفظی پانیوں کے ساتھ بجھانے کے باوجود نہیں بجھ رہی، دوسری طرف پی ٹی آئی کے اندر اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار عمران خان کو جبکہ عمران خان وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کو بچانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں. حکومتی ناکامیاں ثابت کر رہی ہیں کہ نہ تو عمران خان اپنے منصب پر قائم رہ سکیں گے اور نہ ہی عمران خان کا وسیم اکرم پلس نمائشی وزارت اعلی کو قائم رکھ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکپتن ضلع کی عوام سے پی ٹی آئی کی حکومت اپنی شکست فاش کا بدلہ لے رہی ہے. ضلع پاکپتن اور عارف والا میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں