68

پاکپتن: 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی ، ملک بھر کی طرح پاکپتن کا چپہ چپہ بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا.

پاکپتن (حکیم ماجد رضا سے) ملک بھر کی طرح پاکپتن کا چپہ چپہ بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا، پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے پاکپتن میں بھی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں اور حکومتی اداروں کی طرف سے نکالی گئی.

اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مرکزی ریلی پرانا پھاٹک سے شروع ہوکر نگینہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں متعدد جماعتوں، تنظیمات اور سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عام شہریون نے شرکت کی. متعدد مقامات سے راونہ ہونے والی چھوٹی بڑی ریلیاں جنرل بس اسٹینڈ پرانا ریلوے پھاٹک پر جمع ہوکر ایک بڑی ریلی کی شکل میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، سی ای او ایجوکیشن راجہ طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ایم پی اے ساجدہ یوسف، حکیم لطف اللہ کی قیادت میں روانہ ہوئیں. ریلی ساہیوال روڈ پر چلتے ہوئے نگینہ چوک پر پہنچی جہاں دعائے خیر سے اختتام پذیر ہوئی. ریلی کے شرکاء نے پورے راستے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ اللہ، ہم کیا چاہتے آزادی کے پر جوش نعرے لگائے. ریلی سے صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی اور سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے خطاب کیا جب کہ حاجی محمد اشرف نے دعائے خیر کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں