182

پاکپتن: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمراور ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کا پھلوں اور سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کیلئے علی الصبح سبزی منڈی پاکپتن کا دورہ کیا.

پاکپتن(مقبول حسین سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمراور ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کیلئے علی الصبح سبزی منڈی پاکپتن کا دورہ کیا، ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈزمیں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریداروں سے ریٹ معلوم کیے.

اس کیساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دیجانے والی بولیوں کا جائزہ لیا ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو بلاجواز نہ بڑھنے دیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہاکہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قیمتیں کنٹرول میں ہوں اور قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں