145

ساہیوال: بچوں کی مناسب تربیت انہیں با شعور اور ذمہ داری شہری بنانے کے لئے نہایت ضروری ہے، ذیشان جاوید ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ بچوں کی مناسب تربیت انہیں با شعور اور ذمہ داری شہری بنانے کے لئے نہایت ضروری ہے اور اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی بھر پور توجہ دیں-

سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کی حاضری بہتر نتائج کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے اس لئے سکولوں کے سربراہ حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں- انہوں نے یہ بات سکول ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ایجوکیشن سجاد اسلم، اے ڈی سی جنرل محمد فاروق اکمل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عظمان چوہدری کے علاوہ سکول ایجوکیشن کے افسران بھی موجود تھے- انہوں نے پر فارم نہ کرنے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اور سکولوں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں کے تعلیمی نتائج کی بنیاد پر افسران اور سربراہوں کی کارکردگی چیک کی جائے گی- ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پنجاب میں ساہیوال کی ریکنگ 26ویں ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور تمام افسران پر زور دیا کہ اسے بہتر بنانے کے لئے بھر پور محنت کریں- انہوں نے تمام سکولوں میں جاری صاف اور سر سبز مہم پر بھی مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی- سی ای او ایجوکیشن سجاد اسلم نے بتایا کہ ضلع کے تمام سرکاری سکولوں میں نرسریاں بنا دی گئی ہیں اور شجر کاری مہم میں اساتذہ اور بچوں کی شرکت کو لازمی کر دیا گیاہے- انہوں نے بتایا کہ سکولوں کی ظاہر ی حالت کو بہتر بنانے اور صفائی کو بر قرار رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں