166

پاکپتن: ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کی پریس کلب پاکپتن آمد، نومنتخب صدر وجنرل سیکرٹری کی صحافیوں سے ملاقات.

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کی پریس کلب پاکپتن آمد، نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری نو منتخب عہدیدارن نے صحافیوں سے ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر شہزاد منیر بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ناصر اقبال خاں بلوچ ایڈووکیٹ نے نومنتخب نائب صدر چوہدری محمد افضل جاوید ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری پیر زبیر چشتی یڈووکیٹ، بیرسٹر غلام احمد بودلہ ایڈووکیٹ، رانا ویس عابدایڈووکیٹ، محمد آصف قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کلب پاکپتن میں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی، پریس کلب آمد پر پریس کلب پاکپتن کے چیئرمین پیر امداد حسین، پریس کلب کے صدر وقار فرید جگنو، سینئر نائب صدر سمیع اللہ، جنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی، اپوزیشن لیڈر رانا مہران اکبر، سید وارث علی شاہ، افتخار احمد بھٹی، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، حکیم لطف اللہ، میاں محمد نذیر ڈھڈی، طارق حسین بھٹی، حیدر شاہ نے نومنتخب عہدیداران کو خوش آمدید کہا. پریس کلب پاکپتن سے گفتگو کرتے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر شہزاد منیر بھٹی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ناصر اقبال خاں بلوچ ایڈووکیٹ، نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور پریس کلب پاکپتن کے پلیٹ فارم سے شہر فرید کو درپیش مسائل، کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے اور اس سلسلہ میں جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے خاص طور پر بابا فرید یونیورسٹی بناو موومنٹ کے‌حوالہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں