228

پاکپتن: بابا فرید یونیورسٹی کا قیام شہریوں کو ڈورسٹیپ پر اعلی تعلیم بہم پہچنانے کے لیے ضروری ہے. چوہدری غلام حیدر، ماہر تعلیم.

پاکپتن (فیصل عباس سے) ہرشہری کو ڈورسٹیپ پر صحت اور تعلیم کی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اس لیے پاکپتن کے شہریوں کے لیے سرکاری یونیوروٹی کا قیام عمل میں لایا جائے. ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم چوہدری غلام حیدر ایم فل سکالر قبولہ شریف نے بریلینٹ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ویڈیو پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

انہوں نے مذید کہا کہ پاکپتن جیسے پسماندہ علاقہ کے طلباء وطالبات کو وسائل خرچ کرکے دوردراز شہروں میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے جانا پڑتا ہے جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے. اگر حکومت یہاں سرکاری یونیورسٹی کا قیام عمل میں لاتی ہے تواس علاقہ کے عوام کے لیے یہ بہت بڑا تحفہ ہوگا. لہٰذا ہم مطالبہ کرتےہیں کہ فی الفور پاکپتن میں بابا فرید یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے.
ویڈیو پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں