187

ساہیوال: کمشنر ساہیوا ل ڈویڑن کا سرکاری افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے لئے دفاتر کا اچانک دورہ.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوا ل ڈویڑن کا سرکاری افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے لئے دفاتر کا اچانک دورہ، منی ہسپتا ل غلہ منڈی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وویمن اور تحصیل آفس کا معائنہ، غیر حاضر افسران واہلکاران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت-

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تفصیلات کے مطابق کمشنر محمد احسن وحید نے سرکاری دفاتر میں بر وقت حاضری یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد کے ہمراہ صبح ساڑھے 9 بجے کے بعد منی ہسپتال غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں تعینات دو لیڈی ڈاکٹرز سحر عمران اور نگین کنول کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا- کمشنر نے دونوں ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی اور ان کی ٹرانسفر کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے- بعد ازاں کمشنر نے گول چکر میں واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وویمن کا بھی دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ آفیسر سمیعہ انور اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر شازیہ لطیف بھی غیر حاضر پائیں گئیں- کمشنر محمد احسن وحید نے دونوں افسران اور دوسرے غیر حاضر عملے کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی- بعد ازاں وہ تحصیل آفس بھی گئے تحصیلدار شوکت سندھو سمیت کوئی نائب تحصیلدار موجود نہیں تھا- کمشنر نے کسی بھی افسر کی عدم موجودگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ہمراہ موجود اے ڈی سی ریونیو کو غیر حاضر افسرا ن کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں