200

پاکپتن: سماجی تنظیم کی جانب سے کالج کے طلباء میں گرم ملبوسات تقسیم

پاکپتن (رانا صفدر سے) سماجی تنظیم کی جانب سے کالج کے طلباء میں گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے سماجی تنظیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ فریدیہ ڈگری کالج کے طلبہ میں سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات تقسیم کئے.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس موقع پر پرنسپل کالج ڈاکٹر مسعود الشریف، پروفیسر عمر گڈو، پروفیسر ماجد غفور، پروفیسر امیر حمزہ ورک، پروفیسر محسن رضا جوئیہ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا، سیکرٹری اطلاعات پریس کلب حیدر علی شہزاد، معروف شاعر بی اے وٹو نے بھی بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ طالبعلم ہمارے ملک کا ایک عظیم مستقبل ہیں ان کی حوصلہ افزائی سے ہم اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں، اس لئے معاشرے کے ان معماروں کی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے۔ کالج کے بچوں میں یونیفارم تقسیم کرنے کا مقصد ان کے اخراجات میں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں