پاکپتن (فیصل عباس سے) بابا فرید یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھٹہ ایسوسی ایشن بھر پور مطالبہ کرتی ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد ادریس ایڈووکیٹ صدر بھٹہ ایسوسی ایشن نے بریلینٹ فورم میں بابا فرید یونیورسٹی بناو موومنٹ کے تحت گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مذید کہا کہ پاکپتن جو کبھی علم وعرفان کا گہوارہ تھا آج بنیادی تعلیمی سہولیات کے فقدان کا سامنا کر رہا ہے اور اعلی تعلیم کے حصول کے لیے کوئی ذرائع یہاں موجود نہیں ہیں جبکہ یہاں کی اکثریت دوردراز شہروں میں جاکر اعلی تعلیم حاصل کے لیے وسائل نہیں رکھتی اسی لیے بھٹہ ایسوسی ایشن بابا فرید یونیورسٹی بناو موومنٹ کے اس مطالبہ کے ساتھ ہے اور بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں فی الفور بابا فرید یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے.