468

پاکپتن: بابا فرید یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے. راو خلیل اللہ، ضلعی صدر JUP

پاکپتن (فیصل عباس سے) پاکپتن میں بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز بریلینٹ فورم میں راو خلیل اللہ خان ضلعی صدر جمعیت علمائے پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
راو خلیل اللہ خان کا ویڈیو پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ پاکپتن پسماندہ علاقہ ہے یہاں اعلٰی تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے. لیکن ابھی تک اس کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں سرکاری طور پر بابا فرید یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے. اس کے ابھی تک قیام پذیر نا ہونے کی وجہ جہاں گورنمنٹ اور متعلقہ اداروں اور مقامی سیاسی راہنماوں کی ہے وہاں اس کے ذمہ دار ہم نچلے اور درمیانے طبقہ کے لوگ بھی ہیں کیونکہ ہم اس کی اہمیت کو سمجھنے کے باوجود اس کے حصول کے لیے موثر آواز اٹھانے کی بجائےخاموش ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کے ذمہ دار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں